نئی دہلی، 12دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے ایک نجی بینک کے ایک افسر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)کی تین دن کی حراست میں بھیج دیا۔ عدالت نے پرانے نوٹ تبدیل کرنے اور نئے نوٹوں کی فراہمی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں ایک اور افسر کو عدالتی حراست میں بھیج دیا ۔ڈپٹی مجسٹریٹ کاریگر جین نے 32سالہ ونیت گپتا کی ای ڈی حراست تین دن کے لئے بڑھائی۔ گپتا یہاں ایکسس بینک کی کشمیری گیٹ شاخ کے معطل برانچ منیجر ہیں۔جج نے ان کی حراست اس وقت بڑھائی جب ایجنسی نے کہا کہ وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔عدالت نے بینک میں مینیجر(آپریشنز) 33سالہ شوبت سنہا کو 26 دسمبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔اس سے پہلے ای ڈی نے عدالت سے کہا تھا کہ تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہے اور وہ ان کی حراست بعد میں لے سکتے ہیں۔
ای ڈی کی جانب سے پیش خصوصی پبلک پراسیکیوٹروکاس گرگ نے کہا کہ گپتا تحقیقات اور جانچ کے لئے بالکل بھی تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ای ڈی نے ان کی مزید سات دنوں کی حراست مانگی۔ انہوں نے کہا کہ سنہا اور موہت گرگ نام کے شخص نے ایجنسی کو دئے اپنے بیانات میں کہا کہ گپتا کو سونے کی ایک اینٹ دی گئی تھی جو اس معاملے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام قانون کے تحت کارروائی کی حوصلہ شکنی کر رہے تھے۔ پراسیکیوٹر نے دلیل دی کہ محکمہ انکم ٹیکس نے بینک کی شاخ سی سی ٹی وی فوٹیج ضبط کئے اور سائبر ماہر فوٹیج کی کلوننگ کر رہے ہیں جو ای ڈی کو دو تین دن میں دیے جائیں گے،اس کے بعد ای ڈی اس گپتا کا سامنا کرے گا۔چار دسمبر کو گرفتار گپتا اور سنہا کو سات دن کی ڈی حراست کی مدت ختم ہونے پر عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔بینک کی طرف سے معطل شدہ دونوں افسران کو پی ایم ایل اے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ان کے علاوہ، ای ڈی نے راجیو کمار کشواہا کو بھی گرفتار کیا ہے جسے بہت سی کمپنیاں بنانے کا سازشی مانا جا رہا ہے۔کشواہا کو 15دسمبر تک ایجنسی کی حراست میں بھیجا گیا ہے۔